عوامی مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کیساتھ چلنے کو تیار ہیں، شیری رحمان

عوامی مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کیساتھ چلنے کو تیار ہیں، شیری رحمان

  



 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کی پیشکش کی ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ غریب عوام کے مسائل ابھی تک ایجنڈے پر نہیں آئے۔ ملکی معاشی صورتحال بھی گھمبیر ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی اور معاشی بحران کو ٹھیک کرنا ہے۔ آئی ایم ایف نے مہنگائی کم کرنے کی تجاویز نہیں دینی، حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی سے عوام کو نکالنے کیلئے تجاویز لائیں۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ ہمارا کام یہ بھی ہے کہ غریب عوام کا مقدمہ لڑیں۔ اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت کیساتھ تمام معاملات پر ساتھ چلنے کیلئے تیار ہے۔

شیری رحمان

مزید : پشاورصفحہ آخر