کاروباری برادری کو دوستانہ ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں،مشیر تجارت

    کاروباری برادری کو دوستانہ ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں،مشیر تجارت

  



اسلا م آباد(آئی این پی) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ہم کاروباری برادری کے لئے دوستانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ بدھ کو وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے وزارت تجارت میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزید سرمایہ کاری کی دعوت دینے کے لئے طریقہ کار کو آسان بنانا چاہتے ہیں۔ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر عشرت حسین نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد کاروبار سے متعلقہ شعبوں میں مشکلات کی نشاندہی کرنا اور حل تلاش کرنے کے لئے بات چیت کرنا ہے۔ زبیر گیلانی چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ نے کہا کہ ہمیں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ کاروباری دوست ماحول بنانے کے اس عمل کو آسان بنانے کے لئے بورڈ آف انویسٹمنٹ صوبوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے موجود ہے۔اجلاس میں خیبر پختونخواہ، پنجاب، سندھ،بلوچستان گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

مشیر تجارت

مزید : پشاورصفحہ آخر