امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے فوجی تربیتی پروگرام کیلئے فنڈز مانگ لیے

    امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے فوجی تربیتی پروگرام کیلئے فنڈز مانگ لیے

  



واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے پاکستان کے لیے فوجی تعلیم و تربیت کی سہولیات بحال کرنے کے لیے کانگریس سے فنڈز طلب کر لیے ہیں۔ جاری دستاویز کے مطابق مالی سال 2021 کے لیے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (آئی ایم ای ٹی) پروگرام کے لیے 10 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی درخواست کی ہے جس میں کانگریس کو بتایا گیاہے کہ امریکی قومی سلامتی کے اہداف اور خطے کے استحکام کے لیے آئی ایم ای ٹی فوجی اتحاد عالمی اتحادیوں کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت کارگر ثابت ہوا ہے۔واضح رہے کہ اس 10 کروڑ 49 لاکھ ڈالر میں سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ایک کروڑ 27 لاکھ ڈالر جنوبی اور وسطی ایشیا کے فوجی افسروں کی تربیت کے لیے مانگے جس میں سے 35 لاکھ ڈالر پاکستان کے لیے اس سہولت کی بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔

فوجی تربیت

مزید : پشاورصفحہ آخر