بنوں میں اہم مقامات پر تجاوزات کا خاتمہ

    بنوں میں اہم مقامات پر تجاوزات کا خاتمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (بیوورپورٹ)بنوں ٹی ایم اے انتظامیہ نے اہم شاہراہوں اور بازاروں پر قائم عارضی تجاوزات کا صفایا کردیا جبکہ ایک بڑے نکاس کے نالہ پر بنائی گئی تجاوزات کا بھی خاتمہ کردیا ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی کو سیٹیزن پورٹل کے ذریعے ہونے والی شکایت موصول ہوئی کہ بنوں اللہ چوک، چوک بازار، گردانلی مارکیٹ روڈ پر لوگوں نے دُکانوں اور گھروں کے سامنے عارضی تجاوزات بناکر عوام کیلئے آمد ورفت میں مشکلات پیدا کردی ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت اورٹی ایم او بنوں راؤف اللہ خان وزیرکی نگرانی میں سیٹزن پورٹل کمپلنٹ پر لینڈ انسپکٹرملک سلیم خان نے دیگر سٹاف کے ہمراہ مذکورہ شاہراہوں اور بازاروں پر بنائی گئی عارضی تجاوزات، چھپر تھڑے کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردیئے جبکہ مختلف روڈزکے نکاس اب کے بڑے نالے پر قائم آر سی سی بلاک لگا کر دُکانیں سجانے والوں سے واگزار کراکے نکاس کے نالے کو صاف کردیا ٹی ایم او بنوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے لئے مسائل و مشکلات پیدا کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا کسی کو بھی سڑک پر آکر دُکانیں سجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی