ملاکنڈ ڈویژن میں متعدد منصوبے شروع کئے ہیں،فضل حکیم خان

ملاکنڈ ڈویژن میں متعدد منصوبے شروع کئے ہیں،فضل حکیم خان

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی سے سی ایم سیکرٹریٹ پشاور میں پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بشیر خان اور ایم پی اے ملک لیاقت نے ملاقات کی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے ملاقات میں کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں عوام کی مشاورت سے اجتماعی کاموں کو ترجیح دی جارہی ہے عوام سے کیا ایک ایک وعدہ پورا کر کے ملاکنڈ ڈویژن کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے میرٹ،انصاف اور قوم کے مفاد کیلئے کرینگے ہم نے عوام کے پیسے کو اللہ کی امانت سمجھنا ہے اور عوام کا پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن میں عوامی فلاح وبہبود کے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں ملاکنڈ ڈویژن کے لوگوں کو ریلیف دینا ہے جبکہ سرکاری اداروں میں لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں اور اداروں کو غیر سیاسی اور خود مختار بنانا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر