پارا چنا رمیں بالش خیل کی اراضی کا مسئلہ حل کرے: علامہ سیدوحید عباس کا ظمی

  پارا چنا رمیں بالش خیل کی اراضی کا مسئلہ حل کرے: علامہ سیدوحید عباس کا ظمی

  



پشاور (سٹی رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت پاراچنار میں بالشخیل کی اراضی کا مسئلہ فوری طور پر حل کرے، ایم ڈبلیو ایم مقامی طوری قبائل کی قیادت اور علمائے کرام کے موقف کی ہر صورت میں حمایت کرے گی۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ بالشخیل میں جس زمین پر جس کا حق بنتا ہے، اسے ادا کیا جائے، نہ تو ہم کسی کا حق غصب کرنا پسند کرتے ہیں اور نہ اپنا حق کسی کو دیں گے۔ حکومت عرصہ دراز سے اس مسئلہ سے مسلسل چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہے، اب مقامی لوگوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوتا نظر آتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت امن و امان قائم رکھنے میں سنجیدہ ہے تو اسے یہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔ اگر حکومت توجہ دے تو یہ معاملہ چند دنوں میں حل ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت سے بات چیت ہوئی ہے، لیکن ابھی تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا، جوکہ افسوسناک ہے۔ انہوں کا مزید کہنا تھا کہ کرم ایجنسی میں ہمشہ جائیداد اور پانی پر اختلافات جنگ صورت اختیار کرتی ہیں جس سے فرقہ وارانہ فسادات کا رنگ دیا جاتا ہیں۔ اگر اہل علاقہ اپنا حق دیا جائے تو اتحاد اور اتفاق دیر پا قائم ہونے کو کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہتا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر