بونیر،کڑپہ کی خستہ حال سڑکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  بونیر،کڑپہ کی خستہ حال سڑکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کڑپہ تا بانڈہ دس کلومیٹر روڈ کی خراب حالت کی وجہ سے یونین کونسل کڑپہ۔نواں کلے۔بانڈہ اور ملایوسف کے عوام نے مین شاہراہ مردان تا پیربابا روڈ کو ہرقسم ٹریفک کے لئے بندکردیا۔ڈی سی بونیر کی ہدایت پر اے سی ڈگر لطیف الرحمان۔اے سی گاگرہ نے احتجاج کی نمائندہ گی کرنے والے جرگہ مشران کے ساتھ مذاکرات کرکے روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد خان کے ساتھ جرگہ مشران نے انکے دفتر میں ملاقات کی اور کہا کہ مذکورہ سڑک گذشتہ کئی سالوں سے خراب پڑاہے۔بونیر کے اکثر عوام مردان جانے کے لئے یہ روڈ استعمال کررہاہے۔ڈی سی بونیر نے جرگہ مشران کو یقینی دہانی کرائی کہ مذکورہ روڈ جیکا پراجیکٹ میں منظورہواہے۔اس پر جلد ازجلد کام شروع کرنے کے لئے وہ اپنی کوشیش جاری رکھیں گے۔ڈی سی بونیر نے کہا کہ میں خود مردان پشاور جانے کے لئے یہی روڈ استعمال کررہاہوں۔ڈی سی بونیر سے ملاقات کے بعد جرگہ اراکین سابق چئیرمین دوست محمد۔سابق ناظم زرداد خان۔سید لقمان زرین باچا اور دیگر نے کہا کہ منتحب ممبران کی جگہ ڈی سی بونیر سے ملاقات ممبران کی نااہلی کا منہ بولتاثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈی سی بونیر کے کہنے پر روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیاہے۔ہم ممبران اسمبلی اور ڈی سی بونیر کو پندرہ دن کا ڈیڈلائن دیتے ہے اگر پندرہ دن کے اندر اندر روڈ پر کام شروع نہ ہوسکا تو ہم ایک بار پھر سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کریں گے۔اور اس وقت تک روڈ کو بند کریں گے۔جب تک ہمارا مطالبہ منظور نہیں ہو تا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حلقہ کے ممبر صوبائی اسمبلی اور ممبر قومی اسمبلی منتحب ہونے کے بعد عوام کو مسائل میں چھوڑ کر پشاور اور اسلام اباد میں مزے لے رہے ہیں۔یہ بین اضلاعی روڈ ان کی وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل ہو گیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر