محسود قبائل کی قربانیاں قابل رشک، انہیں دیوارسے لگا ناز یادتی: سردار حسین بابک

محسود قبائل کی قربانیاں قابل رشک، انہیں دیوارسے لگا ناز یادتی: سردار حسین ...

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی) آپریشن راہ نجات اور ضرب عضب کے دوران محسود قبائل کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں ان کو دیوار سے لگانے کی کو شش انتہائی زیادتی اور نا انصافی ہوگی محسود قبائل کے مکانات اور دیگر املاک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے محسود قبائل کی دوبارہ آباد کارسے چشم پوشی نہ کی جائے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک اور پاکستان تحریک انصاف گلالئی کے چیر پرسن عائشہ گلالئی نے ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان کمپاؤنڈ کے سامنے 17 روز سے جاری یو محسود دھرنا کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ محسود قبائل گزشتہ 17روز سے کھلے آسمان تلے اس سخت سردی میں اپنے جائز حقوق کے لئے دھرنے دیے ہوئے ہیں لیکن اب تک کسی حکومتی مشیر اور وزیر نے یہاں آکر پو چھا تک نہیں جو موجودہ حکومت کی نااہلی اور بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ محسود قبائل کو ملک کی خا طر دی گئی قربانیوں کا صلہ ایسی صورت میں دیا جا رہا ہے کہ وہ اب بھی در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ان کا کہنا تھاکہ جب عمران خان اقتدار میں نہیں تھے تو اس وقت محسود قبائل کی محرومیوں اور زیادتیوں کے بارے دن رات گیت گاتے رہے لیکن اب جب ان کو اقتدار ملا تو سب وعدے وعیدیں بھلا کر اپنی عادت کے مطابق یو ٹرن لے کر محسود قبائل کو دیوار سے لگا دیا سردار حسین بابک اور اے این پی کے سینئر رہنما شاکر محسود کا کہنا تھاکہ اے این پی عدم تشدد کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے اور محسودقبائل کا گزشتہ 17 روز سے جاری پرامن دھرنا ہماری پالیسی کی عکاسی اور عین مطابق ہے جس کی ہم ہر فورم پر بھر پور ساتھ دیں گے۔۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر