مقدمہ قتل، سزائے موت کے 3 ملزم ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری

    مقدمہ قتل، سزائے موت کے 3 ملزم ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہود ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت کے تین ملزموں کو شک اور ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کردیا۔ملزمان غلام فرید،حبیب اور سلیم کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے خلاف قتل کے الزامات کے تحت جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیاہے۔ پولیس نے ملزمان کو 2015 ء میں محسن کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا، ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد بھی موجود نہیں ہیں،ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ملزمان کو سزائے موت کی سزا سنائی، ملزمان کے خلاف عینی شاہدین بھی موجود نہیں ہیں، وکیل نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کیا جائے،،عدالت نے دلائل سننے کے بعد شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزمان کو بری کردیا۔

ملزمان بری

مزید : پشاورصفحہ آخر