توہین عدالت کی درخواست، جی ایم ریلوے آفتاب اکبر کو نوٹس جاری

توہین عدالت کی درخواست، جی ایم ریلوے آفتاب اکبر کو نوٹس جاری

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر جی ایم ریلوے آفتاب اکبر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار شہری عدنان شفیع کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیاکہ درخواست گزار کو میرٹ پر آنے کے باوجود سگنل آپریٹر بھرتی نہ کیا گیا، متعلقہ افسروں کو بھی درخواستیں دیں،شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا اورعدالت نے اس کی درخواست دادرسی کے لئے جی ایم پاکستان ریلوے کو بھجوا دی تھی،عدالت کے 17ستمبر 2019ء کے اس حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا جو توہین عدالت ہے،جی ایم پاکستان ریلوے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم کے روبردرخواست گزارومختار احمد کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاکہ ایل ڈی اے نے سبزہ زارکالونی کے لئے درخواست گزار سے 34کنال اراضی حاصل کی،طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود اس کومتبادل اراضی نہیں دی جا رہی۔ عدالت نے اس کی درخواست 25جولائی 2019ء کودادرسی کے لئے ڈی جی ایل ڈی اے کو بھجوا ئی تھی لیکن عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیاجارہا۔

توہین عدالت

مزید : پشاورصفحہ آخر