36ہزار پیرامیڈیکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کیس کی سماعت

    36ہزار پیرامیڈیکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کیس کی سماعت

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود 36ہزار پیرامیڈیکل سٹاف کو اپ گریڈ نہ کرنے کے کیس میں سیکرٹری خزانہ پنجاب کے پیش نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے احکامات پرمن و عن عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سیکرٹری خزانہ پنجاب کواس کیس میں طلب کررکھاتھا،ان کی جگہ ڈپٹی سیکرٹری خزانہ نے پیش ہوکرکہا کہ عدالتی احکامات پرفوری عمل کیاجائے گا، تھوڑا ساوقت دیا جائے،سیکرٹری خزانہ سرکاری مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکے،جس پرعدالت نے کہا کہ عدالتی حکم سے بڑھ کر کچھ نہیں،درخواست گزاروں کے وکیل خواجہ طارق سہیل کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود پیرامیڈیکل سٹاف کواپ گریڈ نہیں کیا جارہا، عدالتی حکم کو نظر انداز کرنا واضح طور پر توہین عدالت ہے۔

اپ گریڈیشن

مزید : پشاورصفحہ آخر