پشاور بی آر ٹی پراجیکٹ کی لاگت لاہور میٹروٹرین سے کم، اپریل میں آپریشنل کردیا جائیگا: شوکت یوسفزئی

پشاور بی آر ٹی پراجیکٹ کی لاگت لاہور میٹروٹرین سے کم، اپریل میں آپریشنل ...

  



لاہور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں شرکت کی۔ صدر ارشد انصاری، نائب صدر قذافی بٹ، سیکرٹری بابرڈوگر،ممبرگورننگ باڈی شاہد چوہدری اور ممبران کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ صدر ارشدانصاری نے معززمہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا پاکستان کاایک خوبصورت و اہم صوبہ ہے، صو با ئی حکومت عوامی فلاح وبہبود کے بہترین منصوبوں پرگامزن ہے جس کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔وزیرا طلا عا ت شوکت یوسفز ئی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے بہترین منصوبوں پر کام کر رہی ہے لیکن ان کے کاموں کوملکی سطح پر اجاگرنہیں کیا جارہا،پشاوربی آرٹی کے منصوبے کی لاگت لاہور میٹروٹرین سے کم ہے جو اپریل میں عوام کیلئے آپر یشنل کردیاجائے گا، فاٹا انضمام کا معاملہ ایک سال میں حل ہوا اور اب وہاں پولیس اور عدالتوں نے کام شروع کردیاہے اور یہاں تمام سہو لتیں مہیاکی جارہی ہیں،فاٹامیں ہیلتھ کارڈز سوفیصد مہیاکردیئے گئے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں رواں سال میں ہیلتھ کارڈزمہیا کردیئے جا ئیں گے۔ وزیراعظم نے فاٹا کی ترقی کیلئے سو ارب کے پیکج کا اعلان کیاتھا جس میں سے پچاسی ارب منظوری کے بعد ترقیاتی کاموں پر عملدارآمد شر و ع ہونے جارہاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ٹورازم کے حوالے سے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں کیونکہ خیبرپختونخوا ناصرف قدرتی طو ر پر دنیاکا خوبصورت ترین خطہ ہے بلکہ تاریخی اعتبارسے بھی ایک منفرد حیثیت کا حامل ہے صرف دنیاکی توجہ اس جانب مبذول کراناہے۔ان کا کہناتھا سوات موٹروے صوبائی خزا نے سے بنائی اور ڈی آئی خان موٹروے کے منصو بے پر بھی جلد عملدارآمد کیا جائے گا، جب کے دیگر صوبوں میں موٹروے کے منصوبے قومی خزانے سے بنائے جارہے ہیں۔ انہو ں نے مز ید کہاملک میں مہنگائی کوتسلیم کرتے ہیں لیکن کوئی بھی اس مہنگائی کی وجوہات پر غور نہیں کرتا، ہماری حکومت سابقہ ادوارمیں لئے گئے قرضوں کو اتارنے میں زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ ملک کے 11ارب کے قرضے واپس کردیئے ہیں،اور ہماراٹارگٹ ہے ملک کے تمام قرضے جلد اداکرکے مہنگائی پر قابو پایاجائے۔ تقریب کے اختتام پر معززمہمان کو کلب کی جانب سے پھول پیش کئے گئے۔

شوکت یوسفزئی

مزید : پشاورصفحہ آخر