حیات آباد میں ٹرانسپورٹسہولیات کا فقدان

    حیات آباد میں ٹرانسپورٹسہولیات کا فقدان

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور حیات آباد کے مکینوں کیلئے بور ڈ سے مختلف فیز کو ٹرانسپورٹ کے سہولیات کا فقدان ہے مناسب ٹراسنپورٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے حیات آباد کے رہاشئیوں کوخا ص طور پر رات کے اوقات میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بورڈ ستاپ سے نجی ٹیکسی ڈرائیوران بھی علاقہ مکینوں سے خود ساختہ کرایے اصول کرنے لگے علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امدو رفت میں سہولیات دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے۔تفصیلات کے مطابق بورڈ بازا ر سے حیات آباد جانے والے افراد گھروں کو واپس جانے کیلئے لمبا انتظار کرتے ہے رات کے اوقات میں پبلک بسیں اور ویگن بھی نہیں ہوتے جسکی وجہ سے پرائیویٹ ٹیکسی ڈرایؤران قریب جانے کیلئے بھی عوام سے بھاری کرایہ اصول کرنے لگی شہری کے مطابق ٹیکسی ڈرایؤران فی کس 50سے 70روپے اصول کرنے لگی۔حیات آباد کے شہریوں کے مطابق رات کے اوقات میں گھروں کو واپس جانے میں شدید دقت کاسامنا کرنا ہوتا ہے انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ پشاور کے سب سے بڑے رہائشی تاون کیلئے متابدل ٹرانسپورٹ کا انتظام کریں تاکہ عوام کو امد و رفت میں مسلہ نہ ہو۔

مزید : پشاورصفحہ آخر