جج کا عمر عبداللہ کی حراست کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے انکار

جج کا عمر عبداللہ کی حراست کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس موہن ایم شنتناگوودر نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی حراست کے خلاف ان کی بہن کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کرنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق سارہ عبداللہ پائلٹ نے اپنے بھائی کی غیر قانونی طور پر حراست اور پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ان پر عائد کیے گئے الزامات کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق جسٹس این وی رامانا کی سربراہی میں جسٹس سنجیو کھنا اور جسٹس موہن ایم پر مشتمل 3 رکنی بینچ کے سامنے اس درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔سماعت شروع ہوتے ہی جسٹس موہن نے یہ کہتے ہوئے خود کو بینچ سے الگ کرلیا کہ میں اس معاملے کی سماعت نہیں کروں گا۔چنانچہ اب یہ کیس جمعرات کے روز ایک دوسرے بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا جائیگا۔
جج

مزید :

صفحہ اول -