وزارت نے حج پیکیج ساڑھے 5لاکھ روپے رکھا وزیراعظم کی ہدایت پر 54ہزار روپے کم کئے

وزارت نے حج پیکیج ساڑھے 5لاکھ روپے رکھا وزیراعظم کی ہدایت پر 54ہزار روپے کم ...

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے اس برس حج پیکیج ساڑھے پانچ لاکھ کا ترتیب دیا مگر وزیر اعظم کی مدا خلت کے باعث حج پیکج 54ہزار روپر کم کرنا پڑا اس سال نھی کرایہ گزشتہ سال کا ہی چلے گا، ریال کی قیمت 44کی بجائے41روپے پچا س پیسے طے کر لی گئی۔ سعودی عرب میں میں مکہ،مدینہ میں عمارتوں کے اخراجات اورٹرانسپورٹ کے اخراجات بھی کم کرائے جائیں گے۔ وازرت مذہبی امور کو ائیر لائنز نے حج کرایہ 900اور 950ڈالر دیا تھا جو گزشتہ سال سے 40ہزار زیادہ تھا۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر قومی ائیر لائنز نے حج کرایہ میں اضافے کا بوجھ اٹھانے کا فیصلہ کیااور وزیراعظم کے حکم پر گزشتہ سال کا کرایہ کراچی، کوئٹہ سے ایک لاکھ، لاہور،اسلام آباد اورپشاور سے ایک لاکھ 10ہزار قبول کر لیا۔اس طرح حج پیکیج جو وزارت نے 5لاکھ 50ہزار طے کیا تھا اب 40ہزار روپے کم ہو گیا۔دوسری طرف وازرت مذہبی امور نے حج پیکج کیلئے سعودی ریال کی قیمت جو گزشتہ سال 39روپے تھی امسال 44روپے طے کی تھی،5لاکھ 50ہزار روپے کا پیکج 44روپے کے حساب سے ترتیب دیا گیا تھا،اس کو بھی کم کر کے 41روپے50پیسے رکھا گیا ہے، اس سے فی حاجی حج پیکج میں کمی واقع ہو گئی ہے۔ حج پر سبسڈی کے حوالے سے شائع ہونیوالی خبریں حقائق کے منافی ہیں،وزیر اعظم کے حکم پر گزشتہ سال کی پالیسی کو ہی آگے بڑھایا جا ر ہا ہے۔ امسا ل بھی حج سکیم پر کوئی سبسڈی نہیں دی جائے گی۔حج درخواستوں کی وصولی کے حوالے سے بھی اوورسیزپاکستانیوں کیلئے رکھے گئے،1000فارموں کی پالیسی بھی آخری مرحلے میں ہے، فائنل ہو تے ہی تاریخ دی جائیگی، حج پیکج مزید سستا کرنے کیلئے مشاورت جا ر ی ہے،جو 15تا20ہزار مزید سستا ہو سکتا ہے۔

حج پیکج

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)2019ء کا سرکاری حج پیکج برقرار رکھا جا ئے، سنجیدہ حلقو ں نے گزشتہ سال سے سرکاری حج 54ہزار مہنگا کر نا مستر د کر دیا، غریب آدمی کی زندگی بھرکی ایک ہی تمنا ہوتی ہے کہ وہ مرنے سے پہلے کم از کم اللہ کے گھر کی زیارت کرے، حکومت نے روز مرہ کی استعمال کی چیزیں عوام کی پہنچ سے دور کر دی ہیں، کم از کم حج ہی سستا کر دے، گزشتہ سال کا سرکاری حج پیکج 4لاکھ 36اور 4لاکھ 46ہزار بر قرار رکھا جائے، مہنگا کرنا مجبوری ہے تو حکومت سبسڈی دے۔ حج پالیسی پر مختلف حلقوں کا ردعمل، وزارت مذہبی امور اپنے شاہانہ اخرا جا ت کم کرے۔ حاجی محمد اکرم کی گفتگو، کراچی سے محمد اسلام نے ”روزنامہ پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت ائیر لائز کا کرایہ مزید کم کرائے۔ عمرہ کرایہ مکہ،مدینہ کا 65سے 70ہزار ہے،حج کرایہ ایک لاکھ 10ہزار کیوں؟ ائیر لائنز نے حاجیو ں کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے، لاہور سے حاجی محمد اسلم نے بتا یا وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی کا اعلان کیا ہے،تفصیلات نہیں بتا ئیں،تفصیلی حج پالیسی دیں مکہ، مدینہ میں حاجیو ں کو کہا ں رکھیں گے، منی میں بنکر بیڈ دیں گے یا نہیں، گزشتہ سال بنکر بیڈ پر خواتین اور مرد اوپر نیچے رکھے گئے تھے، منیٰ میں کھانا ملانہ پانی،جبکہ بسیں بھی نہیں ملی تھیں،وضاحت آنی چاہیے،حج پیکج گزشتہ سال کا رکھا جائے سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔

سنجیدہ حلقے

مزید : صفحہ اول