تجاوزات کے نام پر کسی غریب کے سر سے چھت چھیننا ہمار ا کام نہیں: وزیراعلیٰ سندھ 

تجاوزات کے نام پر کسی غریب کے سر سے چھت چھیننا ہمار ا کام نہیں: وزیراعلیٰ ...

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سرکلر ریلوے سے متعلق عدالتوں کے حکم پربالکل عمل کرنا چاہیے لیکن تجاوزات کے نام پر کسی غریب کے سر سے چھت ہٹانا سندھ حکومت کا کام نہیں۔ بلاول بھٹو جب بھی عوام کی بھلائی کی بات کرتے ہیں تو نیب کا نوٹس آجاتا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نیب میں پیش ہوں گے۔ آئی جی سندھ کے لیے نام وفاق کے کہنے پر دیے ہیں، امید ہے وزیراعظم جلد ان 5 ناموں میں سے ایک آئی جی سندھ لگا دیں گے۔بدھ کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  عدالتوں کے حکم پربالکل عمل کرنا چاہیے لیکن کسی غریب کے سر سے چھت نہ ہٹے اس کا بھی خیال رکھنا چاہئے، حکومت کی جانب سے مہنگائی کم کرنے کے اقدامات کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا مہنگائی پروگرام کیا ہے مجھے اس کا علم نہیں۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو مہنگائی کے سونامی سے نجات دلانے کی بات کرتے ہیں تو بلاوے آجاتے ہیں، بلاول بھٹو نیب میں پیش ہوں گے، اس کے علاوہ اپوزیشن کی تمام پارٹیاں اور صدر زرداری کو بغیر الزام جیل میں رکھا گیا، عدالت نے محترمہ فریال تالپور کو میرٹ پر ضمانت دی ہے۔نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی سے متعلق  ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو ہم نے 5 نام ان کی درخواست پر دیے ہیں  ہمیں امید ہے کہ کلیم امام کو تبدیل کیا جائے گا اور ان پانچ ناموں سے اگلاآئی جی سندھ مقرر ہوگا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ8ارب روپے 2016 میں منہا کیے گئے تھے وہ رقم کہاں گئی۔

مزید : صفحہ اول