ایم کیو ایم ایک دن بھی اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتی،مصطفی کمال

ایم کیو ایم ایک دن بھی اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتی،مصطفی کمال

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال نے ایک بار پھر متحدہ پاکستان پر لفظی گولہ باری کی ہے۔بدھ کوسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ پاکستان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ایک دن بھی اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتی، ان کے کونسلرز سے میئر تک سب کرپشن کر کے رابطہ کمیٹی کا پیٹ بھر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے جن کے گھر توڑے جا رہے ہیں عدالت وزیر اعلی کو ہدایت دے کہ انہیں زمین فراہم کی جائیں۔اس سے قبل کراچی کے ساحل پر سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی،جہاں چیئرمین پاک سرزمین مصطفی کمال اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت عدالت نے ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید : صفحہ اول