نقیب قتل کیس میں ملوث اہلکاروں کی گرفتاری معمہ بن گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نقیب قتل کیس میں ملوث اہلکاروں کی گرفتاری معمہ بن گئی، نقیب اللہ کے قتل میں نامزد پولیس اہلکار بھی غائب ہوگئے؟نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے میں کیوں ناکام ہوگئی ہے؟کیا پولیس کے پاس ایسے ذرائع موجود ہی نہیں جو مفرور ملزمان کو پکڑ سکیں؟ عدالت نے 20 فروری کو ڈی آئی جی ایسٹ کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا، پولیس نے ایس ایچ او شعیب شوٹر، امان اللہ مروت سمیت سات اہلکاروں کو مفرور قرار دیا تھا،کیس میں اہم ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار سمیت دیگر ضمانت پر ہیں،نقیب اللہ سمیت تین افراد کو مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کردیا تھا