امتیاز شیخ کو نااہل قرار دینے کیلئے دائر درخواست قابل سماعت قرار

امتیاز شیخ کو نااہل قرار دینے کیلئے دائر درخواست قابل سماعت قرار

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااور صوبائی وزیرتوانائی امتیاز شیخ کو نااہل قرار دینے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی۔سندھ ہائی کورٹ نے امتیازشیخ، آئی جی سندھ و دیگر کو 18 مارچ کے لیے نوٹسز جاری کردیے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ امتیازشیخ شکارپورمیں جرائم پیشہ عناصر کے سرپرست ہیں جبکہ شکار پور میں ایس ایس پی ڈاکٹررضوان احمد نے جرائم روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے۔درخواست میں موقف اپنا یا گیا کہ ڈاکٹررضوان کو جرائم کیخلاف کارروائی میں امتیاز شیخ کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور پی پی رہنما کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے۔درخواست گزار نے کہا کہ امتیازشیخ کو صوبائی اسمبلی کی رکنیت ختم کرکے نااہل قرار دیا جائے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ امتیاز شیخ کے فرنٹ مین لال بخش پٹھان نے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے اور لال بخش پٹھان کو امتیاز شیخ کی پشت پناہی حاصل ہے۔

مزید : صفحہ اول