لاکھوں روپے مالیت کی افیون سمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزم گاڑی سمیت گرفتا ر

لاکھوں روپے مالیت کی افیون سمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزم گاڑی سمیت گرفتا ر

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم موٹر کارکے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر ر ہا تھا کہ سربند پولیس نے تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 3 کلو گرام سے زائد افیون برآمد کر لی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی،تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد کو باخبر ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی،اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پرگاڑی سے کی خفیہ خانوں سے 3 کلو گرام سے زائد افیون برآمدکر کے ملزم ولایت ولد لعل خان سکنہ نو گزی بابا باڑہ کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزم نے منشیات ضلع خبیر سے پشاور اور دیگر اضلاع کو سمگل کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی، اسی طرح دوسری کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر غیر قانونی طریقے سے لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی کپڑا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی کپڑا ملکی خزانہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے سمگل کیا جا رہا تھا، برآمد کی گئی کپڑا کو ضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی وصولیابی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم آفیسر انسپکٹر گوہرعلی کے حوالے کر دیا گیا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر