یو ٹیلیٹی سٹور خالی، ریلیف پیکیج کس کیلئے؟ خیبر پختونخوا کے عوام بلبلا اٹھے

یو ٹیلیٹی سٹور خالی، ریلیف پیکیج کس کیلئے؟ خیبر پختونخوا کے عوام بلبلا اٹھے

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے متعدد یوٹیلٹی سٹورزغیرفعال، سٹوروں میں بنیادی اشیائے ضروریہ آٹا،چینی، گھی دالیں، چائے، مصالحہ جات،نمک،،ماچس اور صابن تک دستیاب نہیں۔علاقے کے عوام سٹوروں کا چکر لگاکر مایوس ہو کر گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ سٹوروں میں برائے نام اشیا موجود ہیں،اشیا ئے ضروریہ نہ ہونے کے باعث بعض سٹوروں پر تلخ کلامی کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ عوام کاکوئی پرسان حال نہیں،عوام بلبلااُٹھے۔کمشنر ملاکنڈڈویژن نوٹس لیں۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے علاقے لیلونئی، الپوری، بیلے بابا،کوٹکے،پورن،چکیسر،شاہ پور کے مقامات پر یوٹیلٹی سٹورز موجود ہیں۔علاقہ دور افتادہ اور پسماندہ ہونے کی وجہ سے غربت بہت زیادہ ہے۔یوٹیلٹی سٹور کے نیٹ ورک سے غائب ہے غریب عوام کیلئے وزیراعظم کے فوڈ پیکیج میں پچیس فیصد تک کمی کی گئی ہے لیکن یوٹیلٹی سٹوروں میں اشیائے خوردو نوش دستیاب ہی نہیں۔مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے عوام یوٹیلٹی سٹور کا چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کا کہنا ہے کہ ہم ڈیمانڈ کرتے ہیں لیکن سپلائی نہیں آ رہی۔ جس کی وجہ سے سٹور میں اشیاء خوردنی دستیاب نہیں ہے۔شانگلہ کے یوٹیلٹی سٹورز برائے نام ہے عوام نے یوٹیلٹی سٹورز کے اعلیٰ حکام،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ شانگلہ کے یوٹیلٹی سٹوروں لیلونئی،الپور ی ودیگر کو اشاء خوردنی کی سپلائی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

یوٹیلٹی سٹور

مزید : صفحہ اول