صوابی،پولیو مہم کے دوران 2 ایل ایچ ویز کیلئے 88لاکھ معاوضہ کی منظوری

صوابی،پولیو مہم کے دوران 2 ایل ایچ ویز کیلئے 88لاکھ معاوضہ کی منظوری

  



صوابی(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے علاقہ تھانہ پر مولی کے حدود میں پولیو مہم کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے فائرنگ سے جاں بحق ہو نے والی دو لیڈی ہیلتھ ورکرزکے لئے شہداء پیکیج کے تحت مجموعی طور پر 88لاکھ روپے معاوضہ دینے کی منظوری دیدی۔اور اس سلسلے میں فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ضلعی انتظامیہ صوابی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ قانونی تقاضوں کو پورا کریں تاکہ یہ معاوضہ جاں بحق ہونے والی ورکرز کے ورثاء کو مل سکے اس رقم میں دونوں کو مجموعی طور پر 66لاکھ روپے نقد اور 22لاکھ روپے پلاٹ کی قیمت کے عوض دی جائے گی مقتولہ شکیلہ ناز اور غنچہ سر تاج گذشتہ ماہ پولیو کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی تھی فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی سفارش پر ان دونوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خاندانوں کے لئے شہداء پیکیج کے تحت معاوضے کا فیصلہ کیا جس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا فی ورکر 33لاکھ روپے نقد اور 11لاکھ روپے پلاٹ کے عوض ملے گی محکمہ صحت صوابی چند روز میں قانونی تقاضے پوری کر کے یہ رقم ان دونوں خاندانوں کو دیدی جائے گی۔

مزید : صفحہ اول