تخت بھائی،پاک آرمی کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

  تخت بھائی،پاک آرمی کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

  



تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان)تخت بھائی کے علاقے آصف کلی میں پاک آرمی کے رسالپور ٹریننگ اکیڈمی کا تربیتی طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ۔جس کی ملبے پر آگ لگ گئی۔ پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی جس سے وہ معمولی زخمی ھوا۔ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور پاک آرمی کے دو امدادی ہیلی کاپٹرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔اطلا عات کے مطابق پاک آرمی کے اکیڈمی رسا لپور کے تربیتی طیارہ نمبر E-307 جسے پائلٹ کیپٹن ابو بکر اڑا رہا تھا کہ اس دوران تخت بھائی کے علا قہ آصف کلی میں فنی خرابی کا شکا ر ہوکر کھیتوں میں گر پڑا۔ پائلٹ نے نہا یت مہارت سے آبادی پر طیارہ گرنے سے بچا دیا اور پائلٹ خود پیرا شوٹ کے زریعے چھلا نگ کر محفوط رہا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122،ٹی ایم اے کے فائربریگیڈز، پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز جا ئے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پا ئلٹ کو با حفاظت اٹھا کر طبی امداد دیکرپاک آرمی کے ہیلی کاپٹر میں رسا لپور پہنچا دیا۔ایس پی آپریشن مشتاق خان، اے اے ایس پی تخت بھائی سرکل وقار عظیم کھرل، اسسٹنٹ کمشنر ثو بیہ ضیاء اور پو لیس کی بھاری نفری جا ئے وقوعہ پر پہنچ گئی اورامدا دی کا موں میں حصہ لیا۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے اور لگنے والے آگ کو دیکھنے کے لئے جا ئے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

مزید : صفحہ اول