پبی میں گیس لیکیج کا دھماکہ، ایک ہی گھر کے 7 افراد شدید جھلس گئے

  پبی میں گیس لیکیج کا دھماکہ، ایک ہی گھر کے 7 افراد شدید جھلس گئے

  



پبی (نما ئندہ نمائندہ پاکستان)پبی کے محلہ لاجبر گڑ ھی میں گیس لیکج کا دھماکہ جس سے ایک ہی گھر کے 7 افراد شدید جھلس کر زخمی ہوگئے جھلس جانے والوں میں دو کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہیں پبی کے علاقہ لاجبر گڑھی میں گیس لیکج کا دھماکہ جس سے ایک ہی گھر کے 7 افراد جس میں محبوب ان کی اہلیہ بیٹے اظہر عاصم حارث بیٹیاں عا ئشہ اور حمیرہ شدید جھلس کر زخمی ہوگئے جھلس جانے والوں میں محبوب کی اہلیہ اور ایک بیٹا اظہرکی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہیں زرائع کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر جانے سے ہوا رات بھر کمرے میں گیس بھر گیا تھا صبح ناشتے کے تیاری کے لئے جیسے ہی خاتونی خانہ نے ماچس جلائی زرو دار دھماکہ ہوا گیس لیکج دھماکے سے کمرہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا زخمیوں کو میاں راشد میموریل اسپتال منتقل کردیا جبکہ شدید زخمی افراد کو تشویش ناک حالت میں ایل آر ایچ پشاور منتقل کردیا

مزید : صفحہ اول