قیدیوں کیلئے امتحانی فیس معاف کرنے کا اعلان

قیدیوں کیلئے امتحانی فیس معاف کرنے کا اعلان

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے جیل خانہ جات تاج محمد خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مردان سمیت تمام اضلاع کے جیلوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھار ہی ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے سنٹرل جیل مردان کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات عارف احمد زئی، ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے ملک شوکت، ایم پی ایز ظاہر شاہ طورو، افتخار علی مشوانی، عبد السلام آفریدی، امیر فرزند خان، ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات کرنل تاج سلطان، جیل سپرنٹنڈنٹ ریاض مہمند، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حشمت خان، آفتاب خان اور دیگر اہلکار موجود تھے۔ مشیر برائے جیل خانہ جات تاج محمد نے جیل کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے جیل حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ قیدیوں کو جدید سہولیات، کھیل کود کے مواقع، صاف ستھرا کھانے پینے کے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ جیل سزا کاٹنے کے بعد ایک معزز شہری بن کر معاشرے کے لئے مثال بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی جیل کے ہسپتال کے لئے جدید سہولیات فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے جیل کے قیدیوں کی سزا میں دو مہینے معافی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی تعلیم حاصل کرنے والے قیدیوں کے لئے امتحانی فیسیں معاف کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات نے چارسدہ جیل کا بھی دورہ کیا اور نئے تعمیر شدہ بلاک کا معائنہ کیا اور اس موقع پر سختی سے ہدایت کی کہ جیل کی تعمیر پر کام تیز کیا جائے اور مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جا ری کردی

مزید : صفحہ اول