مارلی بون کرکٹ ٹیم کی 48 سال بعد پاکستان آمد

مارلی بون کرکٹ ٹیم کی 48 سال بعد پاکستان آمد
مارلی بون کرکٹ ٹیم کی 48 سال بعد پاکستان آمد

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مارلی بون کرکٹ ٹیم 48 سال بعد پاکستان پہنچ گئی،ایم سی سی کرکٹ ٹیم کمارسنگاکاراکی قیادت میں 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچی، پی سی بی حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مارلی بون کرکٹ ٹیم 48 سال بعد پاکستان پہنچ گئی،ایم سی سی کرکٹ ٹیم کمارسنگاکاراکی قیادت میں پاکستان پہنچی، پی سی بی حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل میں پہنچایا گیا،مہمان کھلاڑی آج قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے ،کپتان کمارسنگاکاراچیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے ۔

ایم سی سی کے کپتان کمار سنگاکارا11 سال بعد پاکستان آئے ہیں،کمارسنگاکارا2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملہ ہونے والی ٹیم کا حصہ تھے،ایم سی سی کی ٹیم دورے کے دوران 3 ٹی 20 اورایک ون ڈے میچ کھیلے گی ۔

مزید : اہم خبریں /کھیل