جے وی اوپل کیس ،بلاول بھٹو زرداری نیب راولپنڈی میں آج پیش ہوں گے

جے وی اوپل کیس ،بلاول بھٹو زرداری نیب راولپنڈی میں آج پیش ہوں گے
جے وی اوپل کیس ،بلاول بھٹو زرداری نیب راولپنڈی میں آج پیش ہوں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جے وی ای پل کیس میں آج نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہوں گے،نیب راولپنڈی اورنیب اولڈہیڈکوارٹرز کے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ،بلاول بھٹو کی پیشی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پرذاتی کمپنی کےلئے1 اعشاریہ 22 ارب روپے جعلی اکاوَنٹ سے نکلوانے کا الزام ہے،چیئرمین نیب نے انکوائری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی،بلاول بھٹو زرداری کو زرداری گروپ کمپنی کا2008سے2019تک تمام ریکارڈلانےکی ہدایت کی گئی ہے،نیب راولپنڈی نے زرداری گروپ کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرزکی فہرست بھی مانگی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو کے تحریری بیان اور ایف بی آر سے حاصل ریکارڈ میں تضاد طلبی کاباعث بنا،نیب کاکہناہے کہ نیب کو حاصل ریکارڈ اور دستاویزکے مطابق بلاول بھٹو کا موقف درست نہیں پایاگیاجبکہ بلاول بھٹو کا موقف ہے کہ سیاسی اورتعلیمی مصروفیت کے باعث بیرون ملک رہا ،زرداری گروپ لمیٹڈکے کسی بھی اجلاس میں کبھی شریک نہیں ہوا ۔

نیب کاکہناہے کہ معاہدے کے وقت بلاول بھٹو پاکستان میں تھے ،کمپنی کے آڈٹ اکاﺅنٹس پر دستخط بھی کئے ،ایف بی آر کے پاس موجود ریکارڈ بھی بلاول بھٹو کے موقف کی نفی کرتا ہے

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد