لیگی رہنما احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر آج سماعت ہوگی

لیگی رہنما احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر آج سماعت ہوگی
لیگی رہنما احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر آج سماعت ہوگی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیگی رہنما احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر آج سماعت ہوگی،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا،نیب نے تحریری جواب میں احسن اقبال کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کررکھی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو(نیب)نے نارووال سپورٹس سٹی کیس میں لیگی رہنما احسن اقبال کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی۔نیب نے احسن اقبال کی درخواست قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔

نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے 10 صفحات پر مشتمل تحریری جواب میں کہاگیا ہے کہ احسن اقبال کی بدنیتی کی وجہ سے منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا،احسن اقبال کی وجہ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد