اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی یوسی 40 کے ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دیدیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی یوسی 40 کے ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دیدیا،عدالت نے الیکشن کمیشن کا15 جنوری کوضمنی انتخابات کرانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیدیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ الیکشن کمیشن یونین کونسل 40 کا الیکشن شیڈول دوبارہ جاری کرے،الیکشن کمیشن آئی سی ٹی لوکل گورنمنٹ رولز2015 کی شق11 (2)کے مطابق شیڈول جاری کرے ،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔