اسلام آبادہائیکورٹ نے سکولوں میں بچوں پر تشددپر پابندی عائد کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے سکولوں میں بچوں پر تشددپر پابندی عائد کردی اوروفاقی دارالحکومت میں بچوں پر تشدد فوری روکنے کا حکم دیدیا
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں بچوں پر تشدداورجسمانی سزاپرپابندی کیلئے معروف گلوکار شہزادرائے کی درخواست پر سماعت ہوئی،معروف گلوکارشہزاد رائے عدالت میں پیش ہوئے،درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے سکولوں پر بچوں پر تشدد پر پابندی عائد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا،درخواست میں سیکرٹری داخلہ ،قانون تعلیم ا ورانسانی حقوق کو فریق بنایا گیا ہے،آئی جی پولیس اسلام آبادکو بھی درخواست میں فریق بنایاگیا ہے ۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ وزارت داخلہ بچوں پر تشددکی روک تھام کے اقدامات کرے،وزارت داخلہ آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت بچوں پر تشددکے روک تھام کیلئے اقدامات کرے،عدالت نے کیس کی سماعت5مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔