بھارت میں خوفناک ترین ٹریفک حادثہ ، 16 افراد ہلاک

بھارت میں خوفناک ترین ٹریفک حادثہ ، 16 افراد ہلاک
بھارت میں خوفناک ترین ٹریفک حادثہ ، 16 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آگرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھار ت کے آگرہ سے لکھنؤ جانے والے ایکسپریس وے پر خوفناک حادثے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 31 زخمی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ٹرک کا ڈرائیور ایکسپریس وے کی دائیں جانب پہلی لین میں ٹائر تبدیل کر رہا تھا جوکہ دوران سفر پنکچر ہو گیا تھا تاہم اسی لین میں پیچھے سے تیز رفتار میں بس آ رہی تھی جس میں 54 افراد سوار تھے ، بس مسافروں کو موتی ہاری لے جارہی تھی کہ رات نو بج کر 50 منٹ پر ضلع فروز آباد میں ناگلہ خانگار پولیس سٹیشن کی حدود میں اس ٹرک سے ٹکرا گئی ، خوفناک تصادم کے باعث 16 افراد ہلاک ہو گئے اور 31 زخمی ہوئے جنہیں علاج کیلئے سیفائی میڈیکل کالج میں منتقل کر دیا گیاہے ۔
ریسکیو حکام کا کہناہے کہ بس میں زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے میں تقریب تین گھنٹے سے زائد کا وقت لگ گیا ، مسافر بے ہوشی حالت میں کھڑکیوں سے باہر کی جانب لٹک رہے تھے ۔