پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر نے ترک صدر طیب اردوان کا پورٹریٹ تیار کرلیا

پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر نے ترک صدر طیب اردوان کا پورٹریٹ تیار کرلیا
پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر نے ترک صدر طیب اردوان کا پورٹریٹ تیار کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مصورہ رابعہ ذاکرنے ترک صدرطیب اردوان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا اور ترک صدرکا پورٹریٹ تیار کرلیا۔

واضح رہے کہ ترک صدرطیب اردوان 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے،وزیراعظم عمران خان مہمان کا استقبال کریں گے ،وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکو ترک صدر کے قدآورپورٹریٹ اورپرچموں سے سجادیاگیا۔

نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق مصورہ رابعہ ذاکرنے ترک صدرطیب اردوان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا،پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر نے ترک صدرطیب اردوان کا پورٹریٹ تیار کرلیا،ترک صدرکے پورٹریٹ کی تیاری میں ایک ہفتہ لگا،رابعہ ذاکرنے ترک صدر کی پینٹ کوٹ میں آفیشل تصویر کوکینوس پراتارا،پورٹریٹ ترک صدرکو پاکستانی عوام کی طرف سے تحفہ کے طورپر پیش کیا جائے گا،رابعہ ذاکر ترکی پیس آرٹ کی مڈل ایسٹ کی نائب صدربھی ہیں ۔یاد رہے کہ پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان اور برطانوی شاہی جوڑے کا بھی پورٹریٹ تیارکرچکی ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد