بلاول بھٹو کی پیشی،پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو نیب اولڈہیڈکوارٹرز جانے سے روک دیاگیا

بلاول بھٹو کی پیشی،پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو نیب اولڈہیڈکوارٹرز جانے ...
بلاول بھٹو کی پیشی،پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو نیب اولڈہیڈکوارٹرز جانے سے روک دیاگیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پیشی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو نیب اولڈہیڈکوارٹرز جانے سے روک دیاگیا،ارکان پارلیمنٹ کو اسمبلی کارڈز دکھانے کے باجود جانے کی اجازت نہ دی گئی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جے وی ای پل کیس میں آج نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہوں گے،نیب راولپنڈی اورنیب اولڈہیڈکوارٹرز کے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ،بلاول بھٹو کی پیشی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پیشی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو نیب اولڈہیڈکوارٹرز جانے سے روک دیاگیا، ارکان پارلیمنٹ میں شاہدہ رحمانی،سینیٹر سسی پلیجو، کرشنا کماری،طارق شاہ سمیت دیگر شامل ہیں،ارکان پارلیمنٹ کو اسمبلی کارڈز دکھانے کے باجود جانے کی اجازت نہ دی گئی جبکہ فرحت اللہ بابرنیب آفس کے باہر پہنچ گئے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد