لاہورہائیکورٹ،ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کے ترمیمی قانون کی منظوری کی درخواست مسترد

لاہورہائیکورٹ،ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کے ترمیمی قانون کی ...
لاہورہائیکورٹ،ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کے ترمیمی قانون کی منظوری کی درخواست مسترد

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کے ترمیمی قانون کی منظوری کیلئے درخواست ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقراررکھتے ہوئے مستردکر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کے ترمیمی قانون کی منظوری کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آئین کے تحت وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کو فریق نہیں بنایاجاسکتا ،درخواست میں وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب اورسپیکر کوفریق بنایاگیا ہے، عدالت نے ہائیکورٹ آفس کااعتراض برقراررکھتے ہوئے درخواست مستردکردی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور