”کراچی میں ماں کے انتقال کے بعد بیٹے اور بیٹی نے لاش کو فریج میں محفوظ کر لیا لیکن جب بیٹا اور بیٹی بھی فوت ہو گئے تو پھر ۔۔“حیران کن خبر آ گئی

”کراچی میں ماں کے انتقال کے بعد بیٹے اور بیٹی نے لاش کو فریج میں محفوظ کر لیا ...
”کراچی میں ماں کے انتقال کے بعد بیٹے اور بیٹی نے لاش کو فریج میں محفوظ کر لیا لیکن جب بیٹا اور بیٹی بھی فوت ہو گئے تو پھر ۔۔“حیران کن خبر آ گئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک11 کے قریب خاتون کی ملنے والی لاش کی شناخت کرلی گئی ،لاش کی شناخت ذکیہ خاتون کے نام سے کرلی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاش ملنے کے بعد جب تحقیقات کی کیں تو نہایت ہی حیران کن انکشافات کا سلسلہ چل نکلا ، ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ خاتون کی لاش تقریبا 10 سے 12 سال پرانی ہے اور اس کا صرف ڈھانچہ ہی بچا ہے، خاتون کی شناخت ذکیہ کے نام سے ہوئی ہے اور جب اس خاتون نا انتقال ہوا تو اس کے بیٹے اور بیٹی نے لاش کو وفات کے بعد دفنانے کی بجائے فریج میں رکھ کر محفوظ کر لیا ۔

پولیس نے بتایا کہ جب ذکیہ کے بیٹے اور بیٹی کا انتقال ہو گیا تو پھر  ذکیہ کے بھائی نے لاش کی دیکھ بھال شروع کر دی تاہم آخر کار گزشتہ رات محبوب نے یہ ڈھانچہ فریج سے نکال کر قریب ہی واقع کچرا خانے میں پھینک دیا ۔ 

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی