پاکستان کبڈی میچ کھیلنے کیلئے آنیوالی آذربائیجان ٹیم کے کھلاڑی کاموبائل فون کہاں اور کس طرح غائب ہوا؟ آخر کار پتا چل گیا

پاکستان کبڈی میچ کھیلنے کیلئے آنیوالی آذربائیجان ٹیم کے کھلاڑی کاموبائل فون ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کبڈی میچ کھیلنے کیلئے آنی والی آذربائیجان ٹیم کے کھلاڑی کاموبائل فون گم ہوگیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹیم کا کھلاڑی مقامی ہوٹل میں مقیم تھا کہ اس نےاطلاع دی کہ اس کے کچھ قیمتی سامان چوری ہوگیاہے،تاہم جب پولیس نے تحقیقات کی تو معلوم ہوا ہے کہ کھلاڑی کا موبائل اس سے خود گم ہو گیا ہے ۔

اس حوالے سے لاہور پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈین کبڈی ٹیم کے سامان کا قوت بخش ممنوعہ ادویات موجودگی کی اطلاع پر کبڈی فیڈریشن نے ان کے سامان کا معائنہ کیاتھا،ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کبڈی ٹیم کے کھلاڑی کا موبائل چوری نہیں بلکہ راستے میں کہیں گم ہوا۔تمام کبڈی ٹیموں کو بین الاقوامی معیارکی بہترین سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

مزید :

کھیل -