اسلام آبادہائیکورٹ ،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آبادہائیکورٹ ،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آبادہائیکورٹ ،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے نجی سکولز فیسوں سے متعلق کیس میں حکومتی نمائندوں کی سرزنش کردی اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں نجی سکولز فیسوں سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی،اسلام آبادہائیکورٹ نے حکومتی نمائندوں کی سرزنش کردی،جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ کے واضح فیصلے پر عملدرآمد کیوں نہیں کیاگیا؟،جے ایس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزارت تعلیم انٹراکورٹ اپیل میں ہے ،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کیاوزارت تعلیم انٹراکورٹ میں ہے؟اپیل نمبربتائیں۔
جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ عدالت کے سامنے جھوٹ نہ بولیں ،انٹراکورٹ اپیل میں کوئی حکم امتناعی بھی نہیں ملا،بتایاجائے اسلام آبادہائیکورٹ کے فیسلے پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ عدالت اپنے فیصلوں پر عمل درآمدکرواناجانتی ہے،عدالت نے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔