حکومتی ریلیف پیکج پر جہانگیر ترین بھی میدان میں آ گئے، بیان جاری کر دیا

حکومتی ریلیف پیکج پر جہانگیر ترین بھی میدان میں آ گئے، بیان جاری کر دیا
حکومتی ریلیف پیکج پر جہانگیر ترین بھی میدان میں آ گئے، بیان جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءجہانگیر ترین نے اس پیکیج کو عوام کیلئے تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اور پیکیج آئیں گے جس سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ جن حالات میں ہمیں حکومت ملی ان حالات میں معاشی بحران سے نکلنا بہت ضروری ہے اس کے ساتھ ہمیں عوام کے ساتھ بھی ہمدردی ہے اسی لیے یہ پیکج عوام کو براہ راست فائدہ پہنچائے گا۔جبکہ بہت جلد عوام اچھی خبر یں بھی سنے گی اور اسے اس حکومت پر ناز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور مجھے امید ہے کہ اس پیکج سے عوام کو ایلیف ملے گا۔