جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائیوں کا بہن پر تشدد

جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائیوں کا بہن پر تشدد
جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائیوں کا بہن پر تشدد

  



لاہور/شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جائیدادمیں حصہ مانگنے پر بھائیوں نے بہن کوتشدد کا نشانہ بناڈالا جبکہ اسے اور اس کے شوہر کوجان سے مارنے کی دھمکی بھی دے رہے ہیں۔

ضلع شیخوپورہ کے تھانہ فیروز والا سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون جن کا نام نازش گلزار ہے کا دعویٰ ہے کہ اس کے بھائیوں نے جائیداد میں حصہ مانگنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایاہے۔

نازش کے بقول پولیس کو درخواست دی گئی ہے تاہم تاحال مقدمہ درج نہیں کیاجاسکا ہے جبکہ اس کے بھائیوں کی شناخت عبدالغفار،عبدالجباراور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں اور ان کے شوہر کو جان کا خطرہ ہے جبکہ ان شوہر کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ /لاہور