ترک صدر طیب ایردوا ن اہلخانہ اور وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، شاندار استقبال

ترک صدر طیب ایردوا ن اہلخانہ اور وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، شاندار ...
ترک صدر طیب ایردوا ن اہلخانہ اور وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، شاندار استقبال

  



اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترک صدر طیب اردوان دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ترک صدرساٹھ سے زائد ارکان پر مشتمل وفد کے ساتھ آئے ہیں جبکہ ترک خاتون اول  اور ان کے بچے بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے عرب شہزادوں کی طرح ترک صدر ایردوان کی گاڑی بھی خود ڈرائیو کی۔

ایردوان کے طیارے نے نور خان ایئربیس پر لینڈ کیاجہاں ان کے استقبال کیلئے وزیراعظم عمران خان خود موجود تھے۔ترک صدر کا ریڈ کارپٹ استقبال کیاگیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اورکابینہ کے دیگر ارکان بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے۔ترک صدر کو وزیراعظم ہاوس میں گارڈ آف آنرپیش کیاجائے گا۔

یاد رہے کہ ترک صدر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، اس دوران کئی اہم امور پر معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا امکا ن ہے۔ طیب ایردوان کل چودہ فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی