شوہر پر تیزاب پھینکنے والی خاتون نے کتنی دیر میں ساری کارروائی مکمل کی؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

شوہر پر تیزاب پھینکنے والی خاتون نے کتنی دیر میں ساری کارروائی مکمل کی؟ ...
شوہر پر تیزاب پھینکنے والی خاتون نے کتنی دیر میں ساری کارروائی مکمل کی؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں شوہر پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے والی خاتون کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

جنگ نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں شوہر پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے والی خاتون کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرزانہ نامی خاتو ن 9فروری کی صبح گیارہ بج کر 25 منٹ پر شوہر کے گھر پہنچی۔جبکہ اس کے ہاتھ میں تیزاب سے بھرا بیگ بھی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، شوہر پر تیزاب پھینکنے کی کارروائی فرزانہ نے 3 منٹ میں مکمل کی، شوہر پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگئی۔

واضح رہے کہ 9 فروری کو پیش آنے والے اس و ا قعہ کی ملزمہ فرزانہ اور اس کے ساتھی رکشہ ڈرائیور کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کر سکی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی