وہ غیرملکی شہری جن کے لیے متحدہ عرب امارات نے ویزہ شرائط میں نرمی کا اعلان کر دیا لیکن اس کے لیے کیا ثابت کرنا پڑے گا؟

وہ غیرملکی شہری جن کے لیے متحدہ عرب امارات نے ویزہ شرائط میں نرمی کا اعلان کر ...
وہ غیرملکی شہری جن کے لیے متحدہ عرب امارات نے ویزہ شرائط میں نرمی کا اعلان کر دیا لیکن اس کے لیے کیا ثابت کرنا پڑے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات حکومت نے رہائشی ویزہ کے قانون میں حال ہی میں ایک ترمیم کی جس میں قرار دے دیا گیا کہ جو شخص 6ماہ تک امارات سے باہر رہے گا اس کا رہائشی ویزہ منسوخ ہو جائے گا تاہم طالب علموں سمیت کچھ لوگ ایسے ہیں جن مخصوص صورتحال میں اس قانون سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق امیر کلائنٹ ہیپی نیس کے ڈائریکٹر میجر سلیم بن علی کا کہنا ہے کہ ”6ماہ بیرون ملک رہنے کی صورت میں ویزہ منسوخ ہونے کے قانون میں طالب علموں سمیت بعض لوگوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔ اگر کوئی طالب علم ملک سے باہر رہتا ہے تو اسے ثابت کرنا ہو گا کہ بیرون ملک اس کا امتحان تھا جس کی وجہ سے اس کا ملک سے باہر رہنا لازمی تھا۔ اگر وہ یہ بات ثابت کر دیتا ہے تو اس کا ویزہ منسوخ نہیں ہو گا۔“ میجر سلیم بن علی کا کہنا تھا کہ ”اگر کوئی رہائشی متحدہ عرب امارات سے باہر ہے اور اس کا پاسپورٹ چوری یا گم ہو جاتا ہے تو اسے فوری طور پر اس ملک میں موجود اماراتی سفارتخانے سے رابطہ کرنا چاہیے۔ وہاں سے اسے ایک لیٹر ملے گا جس پر اسے دوبارہ متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے دیا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -