عرب شخص اپنے گدھے سمیت مسافر ٹرین میں سوار ہو گیااور پھر۔۔۔

عرب شخص اپنے گدھے سمیت مسافر ٹرین میں سوار ہو گیااور پھر۔۔۔
عرب شخص اپنے گدھے سمیت مسافر ٹرین میں سوار ہو گیااور پھر۔۔۔

  



قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں ایک شہری اپنے گدھے کو لے کر مسافر ٹرین میں سوار ہو گیا جس پر اسے 500مصری پاﺅنڈ (تقریباً 5ہزار روپے) جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق یہ شخص مسافر ٹرین میں گدھا لے کر سوار ہو گیا اور جب عملے نے اسے اگلے سٹیشن پر اتارنے کی کوشش کی تو اس نے دھمکی دی کہ اگر اسے یااس کے گدھے کو ٹرین سے اتارا گیا تو وہ وہیں ٹرین میں خودکشی کر لے گا۔

ریل ایجنسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جب ٹرین لکسر سٹیشن پر پہنچی تو وہاں اس مسافر کو گدھے سمیت اتار لیا گیا اور 500پاﺅنڈ جرمانہ کر دیا گیا۔ایک ساتھی مسافر نے ٹرین میں سوار اس گدھے کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ایک مصری شخص بغیر ٹکٹ ٹرین میں سفر کر رہا تھا، جب ٹکٹ چیکر آیا تو اس نے خوفزدہ ہو کر ٹرین سے چھلانگ لگا دی تھی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔

مزید : عرب دنیا