وہ فیشن شو جس میں پورن ہب کی اداکارائیں بھی واک کرنے پہنچ گئیں

وہ فیشن شو جس میں پورن ہب کی اداکارائیں بھی واک کرنے پہنچ گئیں
وہ فیشن شو جس میں پورن ہب کی اداکارائیں بھی واک کرنے پہنچ گئیں

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال نیویارک فیشن ویک میں معروف برانڈ نیمیلیا (Namilia)نے ایک نئی روایت ڈالتے ہوئے عام ماڈلز کے ساتھ ساتھ فحش فلموں ویب سائٹ ’پورن حب‘ کی فحش اداکاراﺅں سے بھی ریمپ پر واک کروا ڈالی۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق نیمیلیا کے ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کرنے والی فحش اداکاراﺅں میں پورن حب کی برانڈ ایمبیسیڈر اور فحش اداکارہ 35سالہ ایسا اکیرا بھی شامل تھیں۔

اکیرا نے سیاہ کیمونو طرز کا باڈی سوٹ پہن کر ریمپ پر واک کی۔ اکیرا کا کہنا تھا کہ ”عام طور پر فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکاراﺅں کو ایک الگ کیٹیگری میں رکھا جاتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اب یہ تاثر آہستہ آہستہ زائل ہو رہا ہے۔ “ نیمیلیا کے عہدیداروں کا بھی کہنا ہے کہ ان کے اس اقدام کا مقصد فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ خواتین کو بااختیار بنانا اور دیگر ماڈلز کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس