آئی جی پنجاب نے صوبے بھر کے پولیس افسران اور اہلکاروں پر بڑی پابندی عائد کر دی

آئی جی پنجاب نے صوبے بھر کے پولیس افسران اور اہلکاروں پر بڑی پابندی عائد کر ...
آئی جی پنجاب نے صوبے بھر کے پولیس افسران اور اہلکاروں پر بڑی پابندی عائد کر دی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے لاہور سمیت صوبے بھر کے پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا پالیسی متعین کردی ہے، جس کے تحت سرکاری دستاویزات کی سکیننگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے لاہور سمیت صوبے بھر کے پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سےنئی پالیسی جاری کر دی ہے ، پولیس افسروں اور اہلکاروں پر دفاتر کے زیر استعمال کمپیوٹر پر اپنی تصاویر آویزاں کرنے اور ذاتی ڈیٹا لوڈ کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ پالیسی کے تحت کوئی پولیس اہلکار اپنے ذاتی موبائل سے سرکاری دستاویزات کی تشہیر اور موبائل میسجنگ کے ذریعے سیاسی گفتگو نہیں کرسکے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور