محکمہ مواصلات پنجاب نے وزیراعظم کے ’منزلیں آسان پروگرام‘ کیلئے کتنے ارب کی ضمنی گرانٹ  مانگ لی؟جانئے

محکمہ مواصلات پنجاب نے وزیراعظم کے ’منزلیں آسان پروگرام‘ کیلئے کتنے ارب کی ...
محکمہ مواصلات پنجاب نے وزیراعظم کے ’منزلیں آسان پروگرام‘ کیلئے کتنے ارب کی ضمنی گرانٹ  مانگ لی؟جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ مواصلات پنجاب نے محکمہ خزانہ پنجاب سے وزیراعظم کے ’منزلیں آسان پروگرام‘ کے لئے اڑھائی ارب روپے کی ضمنی گرانٹ طلب کرلی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ مواصلات پنجاب نےوزیراعظم کے ’منزلیں آسان پروگرام‘ کے لئے محکمہ خزانہ پنجاب سے  اڑھائی ارب روپے کی ضمنی گرانٹ طلب کرلی ہے،یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے اس منصوبے کے لئے 11 ارب روپے سے زائد گرانٹ جاری کی تھی، جسے محکمہ مواصلات نے استعمال کرلیا ہے تاہم فنڈز کی کمی کے باعث  منصوبے پر کام رک گیا ہے، جس پر محکمہ نے صوبائی وزارت خزانہ سے اڑھائی ارب روپے کی مزید ضمنی گرانٹ مانگ لی ہے۔