مجھ سے شادی کرو گی ؟ کسان کا اپنی گرل فرینڈ کیلئے انوکھا پرپوزل گوگل میپ پر نظر آنے لگا، پوری دنیا میں دھوم مچ گئی

مجھ سے شادی کرو گی ؟ کسان کا اپنی گرل فرینڈ کیلئے انوکھا پرپوزل گوگل میپ پر ...
مجھ سے شادی کرو گی ؟ کسان کا اپنی گرل فرینڈ کیلئے انوکھا پرپوزل گوگل میپ پر نظر آنے لگا، پوری دنیا میں دھوم مچ گئی

  



برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک کسان کے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کیلئے کیے جانے والے پرپوزل نے اس وقت پوری دنیا میں دھوم مچادی جب یہ گوگل میپس پر نظر آنا شروع ہوگیا۔

32 سالہ جرمن کسان سٹیفن شوارز نے اپنے کھیت میں مکئی کی فصل اس طریقے سے کاشت کی کہ اس میں ”Willst du mich heiraten“ کے الفاظ بن گئے ، جب فصل بڑی ہوئی تو یہ الفاظ واضح طور پر نظر آنے لگے جس کے بعد سٹیفن نے اپنی گرل فرینڈ سے کہا کہ وہ اس کے کھیتوں کے اوپر ڈرون اڑائے۔ جب لڑکی نے ڈرون اڑایا تو اس نے شادی کا منفرد پرپوزل دیکھتے ہی ’ہاں‘ کردی۔ خیال رہے کہ مندرجہ بالا جرمن لفظ کا مطلب’ میرے ساتھ شادی کرو گی؟‘ ہے۔

جرمن خبر ایجنسی ڈی پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے سٹیفن نے بتایا کہ اس کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا کہ اس کا یہ پرپوزل گوگل میپ پر نظر آئے لیکن ایک دن ان کی کینیڈا میں رہنے والی ایک آنٹی نے اس بارے میں بتایا، جب انہوں نے خود گوگل میپس کا جائزہ لیا تو وہ خود بھی حیران رہ گئے۔ سٹیفن نے بتایا کہ وہ اپنی منگیتر کے ساتھ رواں سال جون میں شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس