بارات سے واپسی پر راستے میں دولہا پیشاب کرنے گیا اور واپس نہ آیا، دلہن سمیت سب لوگ ڈھونڈتے رہے لیکن اگلے دن جنگل میں ۔۔۔ دل دہلا دینے والی تفصیلات

بارات سے واپسی پر راستے میں دولہا پیشاب کرنے گیا اور واپس نہ آیا، دلہن سمیت ...
بارات سے واپسی پر راستے میں دولہا پیشاب کرنے گیا اور واپس نہ آیا، دلہن سمیت سب لوگ ڈھونڈتے رہے لیکن اگلے دن جنگل میں ۔۔۔ دل دہلا دینے والی تفصیلات

  



لکھنو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں بارات سے واپسی پر دولہا ایک ڈھابے پر رکھا اور پیشاب کرنے کیلئے گیا لیکن واپس نہ آیا، سب لوگ اسے ڈھونڈتے رہے لیکن اگلے روز جنگل میں ایک درخت سے لٹکتی ہوئی اس کی لاش مل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع امروہہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ دشیانت گری کی ضلع بریلی کے ایک گاﺅں میں شادی ہوئی تھی۔ بارات سے واپسی پر دولہا، دلہن ، دولہے کا بھائی اور 2 فوٹوگرافر باقی بارات سے آگے تھے، راستے میں مذکورہ لوگ کھانا کھانے کیلئے ایک ڈھابے پر رکے۔

کھانے سے پہلے دولہا پیشاب کرنے گیا لیکن واپس نہ آیا، زیادہ دیر گزری تو ساتھیوں کی تشویش میں اضافہ ہوگیا اور ہر کوئی اسے ڈھونڈنے میں مصروف ہوگیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ اگلے روز کچھ دیہاتیوں کو دشیانت کی ڈھابے کے قریبی جنگل سے لاش ملی، نئے نویلے دولہا کی لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی تھی، دیہاتیوں نے لاش دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع کردی جس نے اسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پولیس کی جانب سے قتل اور خود کشی ، دونوں ہی پہلوﺅں پر کیس کی تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید : جرم و انصاف