”مجھے پی ایس ایل فائیو کا بے چینی سے انتظار ہے“

”مجھے پی ایس ایل فائیو کا بے چینی سے انتظار ہے“
”مجھے پی ایس ایل فائیو کا بے چینی سے انتظار ہے“

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز کا بے چینی سے انتظار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شائقین کرکٹ میں مقبول ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی بھرپور سیکیورٹی میں ہوٹل سے نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچے اور نیٹ پریکٹس کی جس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے پی ایس ایل فائیو کا بے چینی کیساتھ انتظار ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے جس میں شرکت کیلئے ڈیرن سیمی پاکستان پہنچنے والے سب سے پہلے غیر ملکی کھلاڑی ہیں جس کے باعث شائقین کرکٹ ایک مرتبہ پھر ان کیلئے والہانہ محبت کا اظہار کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید : کھیل