”اسلام و علیکم پاکستان، ڈیرین سیمی کے بعد میں بھی جلد کراچی آنے والا ہوں“ غیر ملکی کھلاڑی نے پاکستان آنے سے پہلے ہی سب کے دل جیت لئے

”اسلام و علیکم پاکستان، ڈیرین سیمی کے بعد میں بھی جلد کراچی آنے والا ہوں“ ...
”اسلام و علیکم پاکستان، ڈیرین سیمی کے بعد میں بھی جلد کراچی آنے والا ہوں“ غیر ملکی کھلاڑی نے پاکستان آنے سے پہلے ہی سب کے دل جیت لئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے جس کے باعث شائقین کرکٹ کے جوش و جذبے میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور پی ایس ایل فرنچائز میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے ڈیرن سیمی اس وقت سب کھلاڑیوں پر بازی لے گئے جب وہ سب سے پہلے پاکستان پہنچے تاہم ان کی آمد کے بعد انگلش کرکٹر ٹام بنٹن نے بھی رخت سفر باندھ لیا ہے اور اس حوالے سے ایسا پیغام بھی جاری کیا ہے جس نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔

ٹام بنٹن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”پاکستانیوں کیا حال ہے؟ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو اور پشاور زلمی کے چوکوں اور چھکوں کیلئے تیار ہیں؟ پاکستان آنے کیلئے میں تو تیار ہوں، اپنا سامان پیک کر رہا ہوں، آپ سب بھی سٹیڈیم آنے کی تیاری کریں۔“

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ”اسلام و علیکم پاکستان! کراچی والو، ڈیرین سیمی کے بعد میں بھی جلد کراچی آنے والا ہوں۔ اب جلدی سے یہ بتائیں کراچی کی مشہور اور سب سے اچھی بریانی، نہاری اور حلیم کہاں ملے گی ؟

مزید : کھیل